اہم خبریں

عام انتخابات کیلئے تیاریاں،الیکشن آج سے باضابطہ حلقہ بندیوں کی تشکیل کا آغاز کرئیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عام انتخابات کیلئے تیا ریا ں ، آج سے الیکشن کمیشن باضابطہ طورپرحلقہ بندیوں کا آغازکرے گا،الیکشن کمیشن اجلا س میں حلقہ بند یو ں کیلئے کمیٹیا ں تشکیل دی جا ئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹیاں وفاقی دارلحکومت اورصوبوں کیلئے قائم ہوں گی،جو ضلعی نقشوں آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کرینگی، حلقہ بندیاں کمیٹی کی چارروزہ ٹرینگ کا آغازیکم ستمبرسے ہوگا،8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گئیں جبکہ 9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی،اعتراضات یاتجاویز10اکتوبرسے 8 نومبرتک دائرکی جاسکیں گے ،کمیشن 10اکتوبرسے9دسمبرتک اعتراضات پرسماعت کرکے فیصلہ کرے گا ،14 دسمبرکوحتمی حلقہ بندیوں مکمل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں