اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی تشکیل دے دی۔وزیر توانائی و پیٹرولیم کو کابینہ توانائی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور و نجکاری کمیٹی ارکان میں شامل ہونگے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز بھی کابینہ کمیٹی توانائی میں شامل کیئے گئے ہیں جبکہ وزیر قانون، موسمیاتی تبدیلی اور آبی وسائل بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔















