اہم خبریں

اگر آپ نے سانحہ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“،جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےریاستی مفادات کو نقصان پہنچایاہے ، اسے تحفظ دینے سے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد عوام پھر آپ کو“گڈ ٹو سی یو“ نہیں کہے گی،انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک ہی مقدمے کی سماعت میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں