لاہور(نیوزڈیسک) ریلوے انتظامیہ نے ملازمین کے ہفتے میں 5 دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین ہفتے میں 5 روز کام کریں گے، ریلوے دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے اور ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔















