اہم خبریں

شہید وطن راشد منہاس نشان حیدر کی آج 52 ویں یوم شہادت منایا جارہا ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہید وطن پائلٹ افسر راشد منہاس نشان حیدر کی 52 ویں برسی منائی جارہی ہے ۔راشد منہاس کی برسی کے موقع چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشان حیدر کو ان کی 52ویں شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والے سب سے کم عمر ہیں جنہوں نے 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ، سجاول میں شہادت قبول کی۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی شہادت کی برسی پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دی گئی غیر معمولی قربانیوں کی ایک طاقتور یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران، پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے مادر وطن کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی۔ آئیے ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں