پنڈی بھٹیاں (نیوز ڈیسک) پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافربس ہو لناک حا دثہ ،20افراد جھلس کر جا ں بحق، متعدد زخمی ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، حا دثہ پک اپ وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے با عث پیش آ یا،پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی ، حادثے کے بعد دونو ں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ،زخمیو ں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا، قریبی ہسپتا لو ں میں ایمر جنسی نا فذ،، ڈی پی او کا کہنا ہے پک اپ میں ڈیزل کےڈرم رکھےہوئےتھےجس کی وجہ سےبس میں آگ لگی ، جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی۔آئی جی پنجا ب کا کہنا ہے ،حادثہ کی تحقیقا ت کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے شام تک رپورٹ مل جائے گی۔ دوسری طرف نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا پنڈی بھٹیاں حا دثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،، انتظامیہ اور پولیس سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔















