کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم (پاکستان) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل انتقال کرگئے وہ طویل عرصے سے علیل تھے،ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ برین ہیمرج کے باعث کئی ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں رکن نیشنل اسمبلی بھی رہے۔















