لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا اس سے پاکستان کواور اسلام کو زخم لگا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک غمزدہ ہے، ہم مسیحی قائدین سے معافی مانگتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر مسلم یا اقلیت سے جینے کا حق چھین لیا جائے۔جن لوگوں نے یہ عمل کیا ہے میرا ان سے سوال ہے، یہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ جوزف کالونی کے مجرموں کو سزا دی گئی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتاانہوں نے مزید کہا کہ کبھی ہم جڑانوالہ کا رونا روتے ہیں، کبھی ہم شانتی نگر کا رونا روتے ہیں۔















