اہم خبریں

شہباز شریف سے وزیراعظم کا پروٹوکول عملے سمیت واپس

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیراعظم کا پروٹوکول واپس لے لیا ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعظم ہاؤس کا سیکورٹی عملہ اسلام آباد واپس روانہ، ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی واپس چلی گئیں، ذرائع ریسیکو 1122 کی ایمبولینس اور فائر فائٹنگ والی گاڑیاں بھی واپس روانہ، شہباز شریف کے پاس اب صرف بطور سابق وزیراعظم پروٹوکول اور سکیورٹی عملہ رہ گیا،وزارت عظمیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد شہباز شریف لاہور پہنچ گئے۔لاہور ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر شہباز شریف کو خوشگوار سرپرائز ملا ،ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر شہباز شریف کے نواسے اور نواسی نے پرتپاک انداز میں استقبال کرکے نانا کو سرپرائز دیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے دونوں بچوں نے پاکستانی پرچم کے رنگوں والے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس پر شہباز شریف نے دونوں بچوں کو یوم آزادی کی مبارک بھی دی۔ دونوں بچوں نے شہباز شریف کو پھول پیش کئے اور انہیں ویلکم کہا۔ شہباز شریف نے خوشی سے بچوں کو سینے سے لگایا اور پھول پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں