اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا امید کے چراغ جلائے ،پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے درپیش چیلنجز اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے، آرمی چیفکا صحافیوں سے ایوان صدر میں مکالمہ،انہوں نے کہا کہ میڈیا سے ملنے سے گریز کرتا ہوں، میڈیا میرے بجائے آئی ایس پی آر سے ملاقات کرے،سینئر صحافیوںنےسوال کیا کہ سر آپ سے ملاقات ہونی چاہئے، جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہمیں میڈیا سے ملاقات سےگریز کرتا ہوں،صحافیوںنے تجویز دی کہ سر کوئی خاموشی والی ملاقات ہونی چاہئے،صحافیوں کی تجویز پر آرمی چیف مسکرا دیئے،آرمی چیف نے کہا کہ قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل میں میڈیا کا بڑا مثبت کردار ہے، میں تو یہی کہوں گا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں میڈیا امید کی کرن بنے اور امید کے نئے چراغ روشن کرکے پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں ملک اورقوم کا ساتھ دے،باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے بڑے سے بڑا اور کڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، اللہ کریم نے پاکستان کو لامحدود وسائل سے نوازا ہوا ہے، پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، ہم مل کر پاکستان کو ترقی اور عوامی خوشحالی کے نئے دور داخل کرسکتے ہیں۔















