اہم خبریں

منافرت نہ پھیلائیں،محبتوں کو فروغ دیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں منافرت پھیلانے کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،سیاستدان اور تمام سٹیک ہولڈرز بھی درگزر کا رویہ اپنائیں۔ آج جشن آزادی پر کنونشن سینٹر میں تقریب پرچم کشائی میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ محبت کو فروغ دینے کیلئے اسلام ہی واحد راستہ ہے،ملکی سالمیت کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، انصاف وفلاح کے بغیر ریاست میں برکت نہیں رہتی،سیاستدان اور تمام سٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1857 سے شرو ع ہونے والی جنگ میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں ہیں ،اس کا احترام کریں۔ واضح رہے کہ جشن آزادی کی تقریب پرچم کشائی میں چیئرمین سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں