اہم خبریں

انوار الحق کا سینیٹ اور بی اے پی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیں گے،اس کے ساتھ ساتھ انوار الحق کاکڑ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیں گے،ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم اگلے 2 سے 3 دن میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ خبریں