اہم خبریں

نگراں وزیراعلیٰ کا نام کل فائنل ہوجائے گا، رعنا انصار

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رعنا انصار نے کہا ہے کہ میں پُرامید ہوں نگراں وزیراعلیٰ کا نام کل فائنل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نام فائنل کرنے لیے وقت درکار ہے، کل دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوگی اور امید ہے کل نام بھی فائنل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ سے مشاورت کا دوسرا دور تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جو بھی نام ہیں سب قابل احترام ہیں، آخر میں انہوں نے کہاکہ نام پر اتفاق نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

متعلقہ خبریں