اہم خبریں

اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز

اسکردو(نیوزڈیسک)اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے 14R/32L پر آپریشنز کا آغاز ہوگیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نئے رن وے کے آپریشنل ہونے کا ناٹم جاری کردیا گیا ۔رن وے پر افتتاحی پرواز 8 بجکر 51 منٹ پر کامیابی سے لینڈ ہوئی۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر پہلی لینڈنگ نجی ایئر لائن ایئر بلیو کے ایئر بس اے 320 طیارے نے کی۔ہوائی اڈے پر کل پہلی بین الاقوامی پرواز کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

متعلقہ خبریں