اہم خبریں

فرانس، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 مسافر ہلاک،متعددلاپتہ

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے ساحلی علاقے سے گزرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں فرانسیسی حکام نے بتایاکہ کشتی کے اس حادثے میں 55 مسافروں کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ 5 سے 10 مسافر لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،بیان کے مطابق دو برطانوی جہاز اور کئی فرانسیسی کشتیاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں