اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کون بنے گا نگران وزیراعظم ،آج فیصلہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر آج بھی نگراں وزیراعظم کا نام طے نہ کرسکے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائیگا، اسمبلی تحلیل ہوئے آج تیسرا روز لیکن نگران وزیراعظم کا نام سامنے نہ آسکے ، صدر مملکت نے بھی نگران وزیراعظم کانام طلب کرلیا،آج شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات ہوگی ، اہم پیش رفت متوقع۔ دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت کی طرف لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کیلئے خط لکھا، صدر صاحب آئین کی کتاب پڑھ لیں، نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے 8 دن ہوتے ہیں ۔















