اسلام آ باد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کا آج روز، ارکان اسمبلی کو رات کے کھانے میں دیا جانیوالا مینو سامنے آگیا،ارکان اسمبلی کو رات کے کھانے میں ترکش کباب ریشمی، ترکش کباب ود چیز، لبنانی بوٹی بون لیس، مٹن بروسٹ، مٹن کنہ،چکن ہانڈی بون لیس پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ ارکان اسمبلی مینو میں مٹن بخارا پلاؤ،دیسی گھی کے تڑکے کے ساتھ میاں دی دال،بھنڈی مصالحہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کیلئے مینو میں مختلف قسم کے سلاد بھی شامل کئے گئے ہیں، فریش گرین سلاد، روشین سلاد اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ نان کی مختلف ورائٹی رکھی گئی ہے جن میں کلونجی والا نان،گارلک نان، تندوری نان،روغنی نان، سادہ نان،خمیری روٹی اور چپاتی شامل ہے۔میٹھے میں کیریمل کرنچ کیک، شاہی ٹکڑے اور فروٹ ٹرائفل پیش کی جائے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں شکوہ پہلے اراکین اسمبلی کے علاوہ لابی میں کوئی نہیں آتا تھا، اب کھانے کے وقت نہ جانے کون کون آ کر کھانا کھا جاتا ہے۔















