اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لئے اپنی سیاست قربان کی ،16 ماہ میں ہرممکن کوشش کی کہ ملک کومشکل صورتحال سے نکالا جائے،بدھ کو کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات سب کے سامنے ہے،ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے لئے انتہائی مشکل مرحلے سے گزرے،سولہ ماہ میں ہرممکن کوشش کی کہ ملک کومشکل صورتحال سے نکالا جائے،انہوں نے کہاکہ وفاق کی سطح پر چاروں صوبوں نے محنت کی ،میں تمام صوبوں اور کو چلانے والوں کا بھی مشکور ہوں ،میں نے بطوروزیراعظم پاکستان کسی صوبے سے تفریق نہیں کی،انہوں نے کہاکہ 11 اپریل 2022 کو ہم پراعتماد کیاگیا،میں اس حوالے سے اپنے قائد میاں نوازشنوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کا بھی مشکور ہوں،مدت مکمل ہونے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت ملتے ہی سیلاب نے تباہی مچادی،شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین میں اربوں روپے تقسیم کئے،وفاقی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 75ارب روپے تقسیم کیے۔















