اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات نے ہماری تاریخ کو داغدارکیا،کل ایک شخص اپنے وکیلوں سے کہہ رہا تھا مجھے جیل سے نکالو،بدھ کوقومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ملک میں کرپشن ،مہنگائی غربت بڑھ رہی ہے ،کرپشن کا یہ حال ہے کہ ایک کمپنی نے21ارب روپے پر اور ایک اورکمپنی نے70 ارب پراسٹے لیا ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال نومبر تک اس اسمبلی کا پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ رہے گی یا ٹوٹے گی مگرآج الحمد للہ اس اسمبلی نے مقررہ وقت پر اپنی مدت پوری کر لی،انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی اسمبلی کے لئے سب سے برا ایشو معیشت کا ہوگا،انہوں نے کہاکہ کل ایک شخص اپنے وکیلوں سےکہہ رہاتھا کہ مجھے جیلوں سے نکالو،ابھی تو دو تین دن بھی نہیں ہوئے،ہم نے تو سالوں جیلیں کاٹی ہیں،انہوں نے کہاکہ اقتدارکی حوس میں اداروں پر حملہ کیاگیا،نومئی کے واقعات نے تاریخ کو داغدارکیا۔















