اہم خبریں

جیل میں تشدد نہ ہو تو متعد لوگ رضاکارانہ گرفتاریاں دے دیں، حماد اظہر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے جیل میں سہولیات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوسہولیات نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں دی گئیں تھیں اگر وہ تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کو دی جائیں اور تشدد نا کیا جائے تو بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاریاں دے دیں گے،منگل کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں حماد اطہر نے کہاکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کے جوسہولیات نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں دی گئیں تھیں اگر وہ تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں کو دی جائیں اور تشدد نا کیا جائے تو بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنی گرفتاریاں دے دیں گے۔

متعلقہ خبریں