اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خواجہ سعد رفیق ، وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ چند روز پہلے ایک افسوسناک حادثہ ہوا 30 کے قریب لوگ اس میں جاں بحق ہوئے افسوس کی بات ہے کہ فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا پرمالی فش پلیٹس ہوتی ہیں جو ہالینڈ اور جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے میڈیا میں جہالت کی انتہا کرتے ہویے اسے لکڑی قرار دیا گیا پرمالی فش پلیٹس ریلوے آپریشنز کا حصہ ہے یہ لکڑی کا ٹکڑا نہیں تھاایک لولوموٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا ایک بنیادی وجہ اس حادثے کی یہ تھی جو بیان کی گئی ایک ریل ٹاپ میں پرابلم آیا دوسری بڑی وجہ یہ ہے اس میں چھ لوگوں کو معطل کیا گیا، انکوائری کی جارہی ہے ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سمہاری کے شہریوں کیساتھ سندھ حکومت اور افواج پاکستان نے بہت کام کیا افسوس کی بات ہے کہ ریلوے کو چلانے کیلئے اسے فنڈز دینا ہونگے سیلاب بھی اس حادثہ کی وجہ ہے کیونکہ ریلوے ٹریک ڈیڑھ سو سال پرانا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت اگر 10 ارب روپے دے تو ریل کا نظام بہتر ہوسکتا ہے















