اسلام آباد(نیوزڈیسک) توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام اور دیگرارکان شریک ہیں،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی ہے اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔















