اہم خبریں

اٹلی ، تارکین وطن کی 2کشتیاں ڈوب گئیں،2 افراد ہلاک، 30 لاپتہ

سان تیاگو(نیوزڈیسک)اٹلی کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی2 کشتیاں اُلٹنے سے خاتون اور ان کے شیر خوار بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ نے بتایاکہ اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے نزدیک تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں،انہوں نے بتایاکہ کشتیوں کے 57 مسافروں کو بچا لیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار کشتیاں تارکین وطن کو لے کر شمالی افریقی ملک تیونس سے یورپ جا رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں