اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیشن کورٹ نے شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اُکسانے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کروائی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور فصل آباد کو جائیداد کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیا تھا، عدالت نے جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کررکھی ہے، دونوں افسران نے شہباز گل کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں ،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر دونوں افسران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری،عدالت نے کیس کی سماعت گیارہ ستمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کررکھی ہے۔















