اہم خبریں

فنگر پرنٹس مدھم ہونے پر پریشانی ختم، نادرا نے متبادل سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نادرا نے فنگر پرنٹس مدھم یا ناقابلِ شناخت ہونے والے شہریوں کے لیے متبادل بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق شہریوں کی جانب سے فنگر پرنٹس کی شناخت میں مشکلات سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد ایسے افراد کے لیے متبادل ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے جن کے انگلیوں کے نشانات موجود نہیں یا بائیومیٹرک ڈیوائس انہیں درست طور پر شناخت نہیں کر پاتی۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی سہولت کے ذریعے شہری متبادل طریقہ کار سے اپنی شناخت کی تصدیق کرا سکیں گے، جس سے انہیں شناختی عمل مکمل کرنے میں آسانی ہوگی۔

حکام کے مطابق فنگر پرنٹس کی عدم شناخت کے باعث شہریوں کو مختلف اداروں، خصوصاً بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئی سہولت ایسے شہریوں کو شناخت کی تصدیق کا متبادل راستہ فراہم کرے گی۔
مزیدپڑھیں: سگریٹ اسمگلنگ روکنے کیلئے پی آئی اے فضائی میزبانوں پر نئی پابندی عائد

متعلقہ خبریں