راولپنڈی(نیوزڈیسک)ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے والا راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے۔ایزی لون اپلیکیشن سے قرضہ لینے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، راولپنڈی کا ناصر نامی شہری پچھلے 24 گھنٹے سے لاپتہ ہے جبکہ بھائی نے تھانہ سول لائن میں اغواء کی درخواست دائر کردی۔ناصر نے عید کے لیے ایزی لون اپلیکیشن سے 15 ہزار روپے قرض لیا تھا جبکہ پہلی قسط 12 ہزار روپے ادا کرچکا تھا، اس کے باوجود اسے تنگ اور بلیک میل کیا جارہا تھا۔بلیک میل سے تنگ آکر ناصر نے ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا لیکن بروقت کارروائی نہ ہونے پر آج اسے کسی نے اغواء کرلیا ہے۔















