اہم خبریں

خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکہ،مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے شہید پولیس اہلکار کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

متعلقہ خبریں