اہم خبریں

ایکنک نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( اے بی نیوز   )وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی‎ کا اجلاس منعقد ہوا،ایکنک نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی منظوری دے دی،کے فورمنصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے، منصوبے کے تحت جامشورو اور ٹھٹہ میں کرلی بھاگر فیڈر اپر کی کنکریٹ لائنگ کی منظوری دی ،کے فورمنصوبے کیلئے مرکز اور صوبائی حکومت پچاس پچاس فیصد رقم فراہم کریں گےایکنک نے لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیرکی منظوری دے دی،رائیونڈ تا ملتان روڈ تعمیرمنصوبے کی تخمینہ لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہےایکنک نے وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے سولرلائزیشن آف ٹیوب ویل کی منظوری دے دی،ایکنک نے خواز خیلا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی،خواز خیلا بشام ایکسپریس وے تعمیرمنصوبے کی تعمیر پر 79 ارب 13 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،ایکنک نے لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دے دی،لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وےمنصوبے کی تعمیراتی لاگت 263 ارب 79 کروڑ روپے ہے، اعلامیہ کے مطابقایکنک نے پاکستان ایجوکیشن فنڈ کیلئے 14 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دے دی،ایکنک نے 16 ارب 80 کروڑ روپے کے وزیر اعظم کے لیب ٹاپ اسکیم منصوبے کی منظوری دے دی،ایکنک نے ہائیڈرومٹ سروسز کو جدید بنانے کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی،عالمی بینک محکمہ موسمیات کے منصوبے کیلئے امداد فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں