اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا، قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔















