اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے امور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی قیادت کا اہم اجلاس جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔















