اہم خبریں

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کی بڑی کارروائی ، انسانی سمگلر گرفتار

گجرات (  اے بی این نیوز   )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کی،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا، بدنام زمانہ انسانی سمگلر افتخار احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم سادہ شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔ملزم نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے بھاری رقوم وصول کی۔ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ لوگوں کی جمع پونجی اور زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات سرکل طارق مسعود کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںچھاپہ مار ٹیمیں تکنیکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں