اہم خبریں

روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی، تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ماسکو (اے بی این نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ منفرد تقریب ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقد ہوئی، جہاں رابرٹ اور میٹلڈا نامی دو روبوٹس کو علامتی طور پر میاں بیوی قرار دیا گیا۔


وائرل ویڈیوز میں دونوں روبوٹس کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے اور شادی کی دیگر رسومات میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران انہیں ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے، جس نے شرکاء کی توجہ حاصل کر لی۔

منتظمین کے مطابق رابرٹ کو ایک آفس ورکر اور بلاگر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ میٹلڈا ایک بیلرینا روبوٹ ہے۔

یہ منفرد تقریب مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی بڑھتی ہوئی ترقی کی ایک دلچسپ مثال قرار دی جا رہی ہے، جبکہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: رائن ایئر کی پرواز میں خوفناک حادثہ، کھڑکی اکھڑنے سے مسافر آدھا باہر نکل گیا

متعلقہ خبریں