اہم خبریں

ملک کے بالائی علاقوں میں 13 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 13 جولائی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور آندھی کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جبکہ 11 اور 12 جولائی کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے مزید شدت اختیار کرے گا، جس کے باعث کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آندھی اور آسمانی بجلی سے کمزور تعمیرات، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور اشتہاری بورڈز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کہا ہے کہ بارشوں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج اے گریڈ سولر پلیٹ کی قیمت

متعلقہ خبریں