اہم خبریں

عام انتخابات ،ن لیگ کی حکمت عملی تیار،مضبوط امیدواروں کیلئے خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی تیار، تجاویز اعلیٰ قیادت کو پہنچا دی گئیں۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی امیدوارں کے حلقے کا خفیہ سروے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن امیدوارں کی اپنے حلقے میں ساکھ مضبوطط نہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔ ذرائع کے مطابقپنجاب میں کتنی صوبائی اسمبلی اور کتنی قومی اسمبلی کی سیٹوں پر امیدوار مضبوط ہیں رپورٹ بنائی جائے گی ۔آئندہ دو ہفتوں میں سروے مکمل کر کے پنجاب کی قیادتِ کو رپورٹ دی جائے گی ۔پنجاب کی قیادتِ سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ اعلیٰ لیگی قیادت کو جمع کروائے گی ۔

متعلقہ خبریں