راولپنڈی (اے بی این نیوز ) بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے ارد گرد کے علاقوں میں متعدد عمارات اور دکانوں کو سیل کر دیا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم 3 میں بڑی مقدارمیں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ نے متعدد عمارتیں اور دکانیں سیل کر دیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے بھی ارد گرد کے علاقہ مکینوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ نے کہاکہ چکلالہ اسکیم 3 سے متصل نالہ ڈینگی لاروا سے بھرا پایا گیا ہے، نالے میں بڑی تعداد میں ڈینگی مچھر پائے گئے ہیں جو بڑی تعداد میں شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔’ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے مل کر علاقہ کو سیل کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر وقار حسن کا کہنا ہے کہ یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موسم ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت گھروں سے نا نکلیں اور گھروں گلیوں میں صفائی کا ضروری خیال رکھیں۔