اہم خبریں

آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رقوم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کر دی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے اور 3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ہمارے کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کے بقیہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں