اہم خبریں

شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی

کراچی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی پر خوبصورت مگر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بیٹی کی رخصتی کی خوبصورت تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔شاہد آفریدی کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھنا ہے کہ میری پیاری بیٹی، ابھی کل ہی کی بات ہے جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں جھولا جھلایا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔لالا کا اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا۔شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کو دعائیں دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ خبریں