اہم خبریں

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سفیرکا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈونلڈ بلوم نے اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکہ کے پاکستان کے ساتھ مضبوط تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور معیشت کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے حکومت کی امریکا کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں