اہم خبریں

وزیراعظم کی کال پر خیبرپختونخوا کے عوام جمعہ کو یوم تقدس قرآن بھرپور انداز میں منائیں گے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر پارلیمانی امور و مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر خیبرپختونخوا کے عوام بھی جمعہ کو یوم تقدس قرآن بھرپور انداز میں منائیں گے، وزیراعظم نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا 6 جولائی کو مشترکہ اجلاس بھی اسی احتجاج کی ایک کڑی ہے، اس معاملے پر پوری قوم یک آواز ہے۔

متعلقہ خبریں