اہم خبریں

نواز شریف 14 اگست کو پاکستان میں ہوں گے،اسحاق ڈار نے امکان ظاہر کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نواز شریف 14 اگست کو پاکستان پہنچ جائیں۔ آئندہ عام انتخابات کی مہم قائد ن لیگ خود چلائیں گے۔ ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی نواز شریف ہی ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔ ہمیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں 8 ماہ لگے، نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہیے جو اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے پیچھے جو کردار ہے اسے غلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم 24 ویں سے 47 ویں معیشت کیسے بن گئے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر جلد مل جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر 14 سے 15 ارب ڈالر ہو جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 12 اگست سے قبل ہمارے پاس 40 دن ہیں۔ یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر آنے ہیں۔ 600 ملین ڈالرز کی ارینجمنٹ ہمارے پاس موجود ہے۔

متعلقہ خبریں