اسلام آباد (اے بی این نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 جولائی بروز پیر شام 5 بجے کے بجائے مورخہ 6 جولائی بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔















