کراچی (اے بی این نیوز)پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے صدر فریال ٹالپور ایک روزہ دورے پر درگاہ رہڑکی صاحب پہنچ گئیں ،نثار کھوڑو ، سید ناصر حسین شاہ ، سردار محمدبخش خان مہر بھی فریال ٹالپور کے ہمراہ پہنچے ،
سردار خالد خان، جام اکرام دھاریجو ، باری پتافی ، مکیش چاؤلہ، گیانچند اسرانی کی بھی رہڑکی آمد ،فریال ٹالپر کی درگاہ رہڑکی صاحب کے گدی نشین سائیں سادھ رام سے ملاقات کی،فریال ٹالپور نے اس موقع پر کہاپیپلزپارٹی کی حکومت ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، اقلیتوں کے حقوق کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہو گی،سائیں ساد رام نے درگاہ رہڑکی صاحب آمد پر فریال ٹالپر کا شکریہ ادا کیا۔















