اہم خبریں

خیبرپختونخوا کے 4 اسپتالوں کے چیرمین بورڈ آف گورنرزاورممبران کوہٹا دیا گیا

پشاور( اے بی این نیوز    )خیبرپختونخوا کے 4 اسپتالوں کے چیرمین بورڈ آف گورنرزاورممبران کوہٹا دیا گیا،چیئرمین بورڈ آف گورنر لیڈی ریڈنگ اسپتال ڈاکٹرنوشیروان برکی عہدے سے فارغ کر دیا گیا، جاری اعلامیہ کے مطابق ممبر بی او جی ایل آر ایچ زرک خان خٹک کو بھی ہٹا دیا گیا ،ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد کے چیرمین بورڈ آف گورنرزڈاکٹرعاصم یوسف بھی عہدے سے بھی فارغکر دیا،قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ بی اوجی کے 2 ارکان عدنان نوید اور ولید اختر کو بھی ہٹا دیا گیا، خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے بورڈ آف گورنر کی رکن ڈاکٹرشہناز نواز بھی فارغ کردی گئی ،
چیرمین بی او جیز اور ممبران کو غیرقانونی بھرتیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں