اہم خبریں

اسلام آباد نجی اسپتال کے انکوبیٹر میں بچی جل گئی، دونوں ٹانگیں ضائع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) نجی اسپتال میں عملے کی غلفت سے انکیوبیٹر میں رکھی بچی جل گئی، جس سے بچی کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے نجی اسپتال کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی جہاں عملے کی غفلت سے نومولود بچی کو جلانے کا دلخراش واقع پیش آیا ہے۔ترامڑی میں واقع ڈاکٹر شکیلہ اسپتال نے انکیوبیٹر میں رکھی نومولود بچی کو جلا دیا۔بچی کے والد نے بتایا کہ ترامڑی کےاسپتال کے ڈاکٹر نےقبل ازوقت پیدائش پرنومولود کوانکیوبیٹرمیں رکھا ،انکیوبیٹر میں حرارت زیادہ ملنے پر نومولود کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں۔والد نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے ایک دن تک نومولود کو دیکھنے نہیں دیا، نجی اسپتال نے نومولود کی ٹانگوں پر پٹی سےزخم چھپانےکی کوشش کی۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال انتظامیہ کےمطابق بچی کی ٹانگوں پر الرجی سےزخم ہوئے جبکہ دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر ڈاکٹرز نے نومولود کی ٹانگیں جلنےکا بتایا، ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی ٹانگیں زیادہ حرارت سے جھلس گئیں۔والد نے مزید کہا کہ اسپتال عملے کی غفلت سے میری بچی ہمیشہ کے لیے معذور ہوگئی، نومولود کو پمز اسپتال کے برن سینٹر داخل کروایا ہے، حکومت سے اپیل ہے اسپتال کے خلاف کارروائی کرکے انصاف دیا جائے۔اسلام آباد کے نجی اسپتال کی سنگین غفلت سے جلنے والی نومولود بچی کے معاملے پر ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ نومولود بچی اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، پمز اسپتال کے برن سینٹر میں بچی کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں