اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگکے خدشہس کے پیش نظر ی ڈی اے کے شعبہ سینیٹیشن نے نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیا،ایف سکس میں واقع نالے سے صفائی کاکام شروع کیا گیا،شہر بھر کے 7بڑے نالوں کی صفائی کی جائے ،شعبہ سینیٹیشن کے 200اہلکار اور ہیوی مشینری بھل صفائی کے لیے مختص ،ایمرجنسی صورتحال کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا،شہری صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت یا ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائین 1334 پر رابطہ کرسکتے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ نالوں میں کوڑاکرکٹ نہ پھینکیں۔















