اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے ”بَلّے“ کے نشان کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں الیکشن کمیشن سے ”بَلّے“ کی بطور انتخابی نشان الاٹمنٹ کی استدعا کی گئی ہے انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کی درخواست قانونی تقاضا ہے۔















