اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پیش ہوئے اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں درخواست ضمانت میں توسیع کی استدعا کی، چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اےٹی سی کے جج ابوالحسنات کی عدالت پیش ہو کرکہاچیرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں، چیرمین پی ٹی آئی روزمرہ کی بنیاد پر عدالتیں پیش ہو رہے، جس دن شامل تفتیش ہونے کا کہا، چیرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوگئے، پراسیکیوشن کا مسلہ آنا کاہے، پراسیکیورٹر نے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتےہوئےکہا 5 میں شامل تفتیش ہوئے، 3 میں کہاکہ میں تھک گیاہوں، متعدد بار شامل تفتیش ہونے کا نوٹس بھیجا، چیئرمین پی ٹی آئی کی زمیداری ہے کہ شامل تفتیش ہوں۔ اےٹی سی جج نے ریمارکس دیےضمانت کا مسلہ نہیں، ایک موقع دیتاہوں، تفتیش میں شامل ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی اگے آئیں ، شاملِ تفتیش ہوں گے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا ضرور شامل تفتیش ہوں گا لیکن تھوڑا سا تعاون کردیں، اتنے کیس ہیں، لاہور میں شامل تفتیش کرلیں، اےٹی سی جج نے کہا شامل تفتیش ہوں ، وقت بھی لیتےہیں تو کوئی بات نہیں، قانون کے مطابق چلیں گے۔اے ٹی سی نے تین مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی 10 جولائی تک ضمانت میں توسیع کرتےہوئےکہا شامل تفتیش نہ ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی جائےگی۔















