راولپنڈی ( اے بی این نیوز )کنٹونمنٹ بورڈ کے معتدد علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہورہا ہے، جبکہ راولپنڈی کینٹ مین پانی کی طلب 50 ملین گیلن یومیہ ہے،انتظامیہ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو ساڑھے 12 ملین گیلن یومیہ فراہم کیا جارہا ہے، کینٹ کے علاقوں میں موجود 58 ٹیوب ویلز میں سے 6 خراب ہیں، کینٹ کے 50 فلٹریشن پلانٹس میں سے 4 پلانٹ خراب ہیں، پانی کی طلب اور رسد میں بہت فرق ہے،خان پور ڈیم اور ٹیوب ویلز سے پانی کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔















