کراچی ( اے بی این نیوز ) آلائشوں سے اوجھڑیاں نکال کرگندگی پھیلانے والے چونتیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حکم پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گندگی پھیلانے والے چونتیس افراد کو گرفتارکیا ۔پولیس کے مطابق اوجھڑیاں نکال کرگندگی پھیلانے والے گرفتار تمام افراد افغانی ہیں ۔میئرکراچی کاکہناہے کہ شہر کا ماحول کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،گندگی پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مستقبل میں بھی کاروائی ہوگی۔















