لاہور( اے بی ناین نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ملک میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔